پروٹیکٹوریٹ دفتر میں فراڈ بے نقاب 2اہلکاروں سمیت 5ملزم گرفتار

پروٹیکٹوریٹ دفتر میں فراڈ بے نقاب   2اہلکاروں سمیت 5ملزم گرفتار

اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے راولپنڈی میں کارروائی کر کے پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرنٹس دفتر میں بدعنوانی اور جعلی ورک پرمٹس کے نیٹ ورک پر چھاپہ مار کر 2 سرکاری اہلکاروں اور 3 نجی ایجنٹوں کو گرفتار کر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق رحمان آباد دفتر میں شہریوں سے بیرون ملک ورک پرمٹ کے نام پر بھاری رقوم بٹوری جا رہی تھیں، چھاپے میں 3 ایجنٹوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور ان کی نشاندہی پروٹیکٹوریٹ آفس کے ڈیٹا انٹری آپریٹر مرتضی علی اور اپر ڈویژن کلرک وقاص کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے موبائل فونز کی ابتدائی فرانزک جانچ سے یورپ، برطانیہ، گلف اور افریقی ممالک کے ویزوں کی تصاویر اور سرکاری اہلکاروں کے ساتھ وائس نوٹس برآمد ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...