مکہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے روشن،مضبوط مستقبل کی نوید

مکہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے روشن،مضبوط مستقبل کی نوید

معاہدے سے پاکستان دنیا میں بڑی اور مضبوط طاقت کے طور پر سامنے آیا،شہری

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملک بھر میں بھرپور انداز میں سراہا جا رہا ہے ۔ پاکستانی عوام نے اسے تین برادر اسلامی ممالک کے اتحاد اور خطے میں امن و استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ امتِ مسلمہ کے روشن اور مضبوط مستقبل کی نوید ہے ۔شہریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے پاکستان دنیا میں ایک بڑی اور مضبوط طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کوششوں کے باعث پاکستان کو ایک مضبوط طاقت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے جبکہ تینوں ممالک کے درمیان یہ تاریخ ساز معاہدہ مستقبل میں امتِ مسلمہ کے اتحاد کو مزید فروغ دینے کا باعث بنے گا۔پاکستانی عوام کے مطابق باہمی تعاون اور اتحاد سے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے ، جبکہ یہ معاہدہ امتِ مسلمہ کے روشن اور مضبوط مستقبل کی نوید ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...