میر رضا قتل :این سی سی آئی سے ڈیجیٹل شواہد تک رسائی طلب

میر رضا قتل :این سی سی آئی سے ڈیجیٹل شواہد تک رسائی طلب

تفتیشی ٹیم نے اسمارٹ واچ کی فارنزک رپورٹ ، اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لی تحقیقاتی عمل تیز کرنے کیلئے نئی ٹیم کا اگلا اجلاس فیروز آباد تھانے میں بلالیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میر رضا قتل کیس کی گتھیاں سلجھانے کے لیے تفتیشی حکام نے این سی سی آئی اے کو 4 خطوط لکھ کر ڈیجیٹل شواہد تک رسائی مانگ لی ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ان مراسلوں میں میر رضا کی اسمارٹ واچ کی فارنزک رپورٹ اور مقتول کے تمام ڈیجیٹل و سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ذرائع کے مطابق کیس کے تحقیقاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے نئی ٹیم کا اگلا اجلاس فیروز آباد تھانے میں طلب کیا گیا ہے جس کے بعد جائے وقوع کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

مقتول کے اہل خانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ اسمارٹ واچ کئی روز تک سابق سربراہ کمیٹی کے قبضے میں رہی جس سے شواہد میں ٹیمپرنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واچ کی فارنزک این سی سی آئی اے کے بجائے لاہور کی لیبارٹری سے کرائی جانی چاہیے ۔انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ اہم شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ممکن ہے ، جس سے تفتیش کا رخ موڑا جا سکتا ہے ۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے کمیٹی ارکان کو مختلف ٹاسک دیئے گئے ہیں ، میر رضا کے اہلخانہ کا باضابطہ بیان ریکارڈ کیا جائے گا، حراست میں لیے گئے 21 افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...