شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر

شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر

عسکری قیادت کی صدر،وزیر اعظم کے ساتھ شہداکے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات فیلڈ مارشل نے شہدائے معرکہ حق کے لواحقین کے سروں پر دستِ شفقت رکھا

اسلام آباد (اے پی پی)عسکری قیادت نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ساتھ شہدا کے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات کی،یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر ،وزیرِ اعظم شہدا اورغازیوں کے اہلخانہ میں گھل مل گئے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات میں واضح کیا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیر ،صدر و وزیرِ اعظم نے شہدا اورغازیوں کے اہلخانہ کی ثابت قدمی اور ملک کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدائے معرکہ حق کے لواحقین کے سروں پر دستِ شفقت رکھا ،عسکری و سیاسی قیادت کی شہدا کے لواحقین سے خصوصی ملاقات اس عزم کی عکاس ہے کہ قوم ہر موقع پر اپنے شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...