لاہور ہائیکورٹ : چیف جسٹس نے قومی پرچم لہرایا

 لاہور ہائیکورٹ : چیف جسٹس نے قومی پرچم لہرایا

جسٹس عابد عزیز سمیت دیگر ججز اور ہائیکورٹ کے سٹاف کی تقریب میں شرکت عدلیہ قائد اعظمؒ کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں :جسٹس عالیہ نیلم

لاہور (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ کی تاریخی عمارت پر پرچم لہرایا،اس موقع پر جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شہباز علی رضوی، جسٹس چودھری محمد اقبال اور جسٹس طارق سلیم شیخ سمیت دیگر ججز ،لاہور ہائیکورٹ کے افسران و سٹاف اور ان کے اہلخانہ بھی موجودتھے ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے کہ ہم آج یومِ آزادی منا رہے ہیں، ہمیں آج کے دن عہد کرنا ہے کہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒکے ویژن کے مطابق کام کرنا ہے ،پنجاب کی عدلیہ قائدِ اعظمؒ کے ویژن کے مطابق بہترین انداز میں انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ، آ ج کا دن ہمیں ان امیدوں اور امنگوں کی یاددہانی بھی کراتا ہے جن کے لئے پاکستان معرضِ وجود میں آیا، ہماری مسلسل کوشش ہے کہ انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید موثر اور تیز بنایا جائے ۔چیف جسٹس نے بتایا کہ کیس مینجمنٹ کے تحت مختلف مقدمات کی درجہ بندی کی گئی جس کے مثبت نتائج نہ صرف ڈسٹرکٹ جوڈیشری بلکہ لاہورہائی کورٹ کی سطح پر بھی سامنے آئے ۔ 2025 میں لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے ، اسی طرح ضلعی عدلیہ میں بھی گزشتہ دو سالوں میں 80 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...