ترکیہ کا امریکہ سے اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرنے کا مطالبہ

انقرہ: (دنیا نیوز) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرے۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ فلسطینی فریق نے غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلہ کی شرائط پوری کر دیں، امریکا کی جانب سے مزید اقدامات نہ کرنا معاہدے میں تعطل کا باعث ہے۔

حاقان فیدان نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل پر دباؤ نہ ڈٓالا تو ترکی، قطر اور مصر سخت قدم اٹھائیں گے، غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...