پاکستانی قوم کے طور پر متحد رہیں
اسلام آباد (اے پی پی)بھارتی جیل میں بند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے پاکستان کے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اتحاد اور قومی ہم آہنگی کے عزم پر زور دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا معرکہ حق نے پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ کیا اور پاکستانی عوام نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔مشعال ملک نے کہا کہ مکہ معاہدہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اتحاد کی ایک اور اہم مثال ہے ۔ انہوں نے زور دیا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی کوششوں کو آزاد کشمیر میں تقسیم یا بدامنی پھیلا کر کمزور نہیں کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ ایک قوم کے طور پر متحد رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments