وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس : صنعتی ، گھریلو صارفین کو مناسب قیمتوں پر بجلی فراہمی کی حکمت عملی منظور

 وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس : صنعتی ، گھریلو صارفین کو مناسب  قیمتوں پر بجلی فراہمی کی حکمت عملی منظور

ہائی لیول ڈیزائن،نیشنل الیکٹریسٹی پلان میں ترامیم منظور،کے پی حکومت،نیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی سے مشاورت کی ہدایت نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ترجیح،حج انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں ،شہبازشریف،گوگل کے آفس کا افتتاح بھی کیا

اسلام آباد (نامہ نگار، اے پی پی، دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ مربوط توانائی پلان کے ہائی لیول ڈیزائن اور نیشنل الیکٹریسٹی پلان میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ پلان کے تحت صنعتی اور گھریلو صارفین کو مناسب قیمت پر بجلی کی فراہمی کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ ترامیم پر خیبرپختونخوا حکومت اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے مزید مشاورت کی جائے ۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹریسٹی پلان میں ترامیم پیش کیں، جنہیں کمیٹی نے منظور کرلیا۔ مربوط توانائی پلان کے ہائی لیول ڈیزائن کی بھی منظوری دی گئی، دریں اثنا قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے عزم کا عکاس ہے ،ہنرمند اور باصلاحیت نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

نوجوانوں، خصوصاً خواتین کی روزگار کے نئے مواقع تک رسائی یقینی بنانے کیلئے انہیں ہنرمند بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔وزیراعظم سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی اور آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حج کے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ وزیراعظم نے پاکستان میں گوگل کے مقامی آفس کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل سے گزر رہا ہے ، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں،گوگل کے مقامی آفس کی افتتاحی تقریب میں گوگل کی ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک لمبے سفر کا آغاز ہے ،گوگل کے نائب صدر ولسن ایل وائٹ نے ملاقات پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنا اور یہاں کام کرنا گوگل کیلئے اعزاز ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...