13 اور 14 مارچ 2027 کو لاہور میں بسنت ، نوجوان اکٹھے ہوں ، یاد یں بنائیں : مریم نواز

 13 اور 14 مارچ 2027 کو لاہور میں بسنت ، نوجوان اکٹھے ہوں ، یاد یں بنائیں : مریم نواز

اوور سیز پاکستانیوں کو بھی شرکت کی دعوت ،میں آپ کا انتظار کرونگی ، بسنت کویاد گار بنائینگے کم وقت میں زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں،صاف پانی ہر فرد کا بنیادی حق :ارکان اسمبلی سے گفتگو

 لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نے 13 اور 14مارچ 2027 کو بسنت منانے کا اعلان کر دیا اورکہا کہ مارچ میں لاہور پھر رنگوں، ثقافت اور تہوار کا مرکز بنے گا ،بسنت پر موسیقی، ثقافتی سر گرمیوں اور جشن کا اہتمام ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاپنجاب اور پاکستان کے نوجوانوں کو بسنت میں شرکت کی دعو ت دیتی ہوں ،نوجوان اکٹھے ہوں، یادیں بنائیں اور اپنی توانائی سے لاہور کو روشن کریں ،انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور آنے اور بسنت میں شرکت کی دعوت دی اورکہااوورسیز پاکستانی اور عالمی مہمان 12، 13 اور 14 مارچ کی تاریخیں محفوظ کرلیں، آپ کا انتظار کروں گی، لاہور انتظار کرے گا، پاکستان آپ کا انتظار کرے گا، انشا اللہ ملکر بسنت کو یادگار بنائینگے ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سے اوکاڑہ کے ارکان صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر عاشق حسین شاہ، جاوید علاؤالدین ، افتخار حسین چھچھر، نور الامین وٹو، علی عباس، میاں یاور زمان، میاں منیر اور غلام رضا نے ملاقات کی۔ سیاسی صورتحال، ترقیاتی کاموں اور حلقے کے مسائل پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کی بھرپور یقین دہانی کرائی، وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو عوام سے بھرپور رابطوں کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کیلئے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں،پہلی بارصوبے کے تمام شہروں اور دیہات کو یکساں طور پر ستھرا پنجاب کے ذریعے کلین کیا جارہا ہے ،لاہور اور پسماندہ شہروں کا فرق ختم کیا ، ہر شہر ہر گاؤں میں الیکٹرک بس چلارہے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صاف پانی سے متعلق مسلسل چھٹا اجلاس ہوا ۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہر ضلع میں پراجیکٹس پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا،واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بروقت تکمیل اور736 غیر فعال واٹرفلٹریشن پلانٹس کی بحالی اقدامات کا حکم دیا اور کہا عوام کی سہولت کے پیش نظر واٹرفلٹریشن پلانٹ پراجیکٹ کی تکمیل بہت ضروری ہے ۔ صاف پانی کی دستیابی ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...