انصاف مل گیا، آفریدی،ہسپتال کے باہر کارکن نہ آئیں،گوہر
بشری ٰ بی بی کو بھی صحت کی سہولیات دیں، گوہر،وعدے کا پاس رکھیں ،سلمان اکرم
اسلام آباد (دنیا نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے ، سپریم کورٹ کے حکم پر ہم مکمل عمل کریں گے ،پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر کارکن جمع نہ ہوں تاکہ علاج میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ، مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹس کو ذاتی معاملات کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا، بشریٰ بی بی کو بھی طبی سہولیات فراہم کی جائیں ، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کسی صورت عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے۔
میں نے بطور جنرل سیکرٹری عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم وہاں کوئی ہلڑ بازی نہیں کریں گے ، ہمیں اپنے وعدے کا پاس رکھنا ہے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا جو خالق و مالک ہے اس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ، ہمیں انصاف مل گیا، عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے ، اگر عدالتیں انصاف نہیں دینگی تو عوام کہاں جا ئیں گے ؟ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد عملدرآمد ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ مزید انصاف پر مبنی فیصلے سامنے آئیں، تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ انصاف پر مبنی مزید فیصلوں سے ہی ممکن ہے ،سہیل آفریدی نے کہا کہ کوئی ورکر ایسا اقدام نہ اٹھائے جس سے عدالتی فیصلے کی توہین ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments