پارلیمان میں حکومت اپوزیشن کی قربت، پیپلزپارٹی کی معنی خیز خاموشی

پارلیمان میں حکومت اپوزیشن کی قربت، پیپلزپارٹی کی معنی خیز خاموشی

پی ٹی آئی کے سوالات پر حکومتی خوشگوار رویہ، ایوان میں شائستگی،پرسکون ماحول نمایاں پیپلزپارٹی ارکان بلاول کے بیانات پر خاموش، پی ٹی آئی سے نئی قربت کے چرچے جاری

اسلام آباد(سہیل خان )پار لیمنٹ سے باہر پاکستان پیپلزپارٹی کے حکومت مخالف بیانات پر ایوانوں میں پراسرارخاموشی پر حیرت و تعجب،قومی اسمبلی کا اجلاس نکتہ اعتراضات پر چلتا رہا ،حکومت کی طرف سے خوشگوار ماحول میں جوابات دیئے گئے ۔ اپوزیشن بھی مطمئن دکھائی دی ۔ ایوان میں حیران کن طور پر حکومت، اپوزیشن میں قربت کے حوالے سے برف پگھلتی دکھائی دے رہی ہے ۔ دونوں ایوانوں میں پی ٹی آئی ارکان کے سوالات، نکتہ اعتراضات کا حکومت کی جانب سے خندہ پیشانی سے سامنا اور پرسکون طریقے سے جوابات دیئے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان کا بھی رویہ بدلتا دکھائی دے رہا ہے ۔ شائستگی سے سوالات جوابات کا سلسلہ جاری ہے ۔سیاستدانوں کے چیمبرز بھی طویل عرصہ بعد آباد ہوگئے ۔عرصہ بعد پارلیمان کی رونقین بحال ہوچکی ہیں۔ میلے کی طرح کا سماں ہے ۔پارکنگ فل ہے ۔مہمانوں کی بھرمار ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم سے متعلق متنازعہ بیانات(فارم 47 )کی عکاسی پر پی پی پی کے ارکان اظہار خیال کرنے سے گریز کرتے رہے تاہم سب کو سن کے سن گن کی تلاش اورپی ٹی آئی کی نئی قربت کے چرچے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...