گرفتارغیرملکیوں کی رہائی کیلئے رقم لینے والے نیٹ ورک کاانکشاف

گرفتارغیرملکیوں کی رہائی کیلئے رقم لینے والے نیٹ ورک کاانکشاف

وزارتِ داخلہ ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے ملازمین ،ژاؤ جنگ پنک کیخلاف مقدمہ درج امیگریشن کی کلیئر نس، سپارکو پلازہ سے رہائی میں معاونت کے عوض رقم وصول کی جاتی جنید سے گاڑی،2کروڑبرآمد،ظفر پربھی رقم لینے کاالزم،دیگرارکان سے متعلق تحقیقات 284گرفتارغیرملکیوں کیلئے نجی پلازہ پھرسب جیل قرار ،یہیں سے ملک بدرکیاجائیگا:حکام

اسلام آباد (عادل تنولی )وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی شہریوں کی مبینہ طور پر غیرقانونی امیگریشن کلیئرنس اور رہائی میں معاونت کے لیے رقم وصول کرنے والے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے ، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے معاملے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ میں وزارتِ داخلہ کے ملازم جنید مغل، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کانسٹیبل ظفر اقبال اور غیرملکی شہری ژاؤ جنگ پنک کو نامزد کیا گیا ہے ، ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر غیرملکی شہریوں کو ایئرپورٹس سے امیگریشن کلیئر کرانے اور سپارکو پلازہ سے رہائی دلانے میں معاونت کے عوض رقم وصول کرتے تھے ،مقدمہ کے مطابق ملزم جنید مغل کے قبضے سے ایک گاڑی اور دو کروڑ روپے برآمد کیے گئے۔

جبکہ ملزم ظفر اقبال پر این سی سی آئی اے اور اسلام آباد میں تحفظ فراہم کرنے کے نام پر رقم وصول کرنے کا الزام ہے ،معاملے میں ملوث نیٹ ورک کے دیگر ارکان اور سرگرمیوں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔علاوہ ازیں آن لائن فراڈ اورمبینہ فحش مواد پھیلانے کے الزام میں کال سنٹرز سے 284 غیر ملکیوں کی گرفتاری کیس میں گلبرگ گرین کے نجی پلازے کو چیف کمشنر آفس اسلام آباد نے ایک بار پھر سب جیل قرار دے دیا ، وزارت داخلہ سے تمام قانونی پراسس مکمل ہونے کے بعد گرفتار غیر ملکی قیدیوں کو سب جیل سے ہی ملک بدر کیا جائے گا، گرفتار ملزمان میں ویتنام،انڈونیشا،چین کے باشندے شامل ہیں، ملزمان مختلف ایپلی کیشنز پر سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...