نیوجرسی کے آسمان پر بادلوں کی دیوہیکل لہر،حیران کن منظر

نیوجرسی کے آسمان پر بادلوں کی دیوہیکل لہر،حیران کن منظر

نیوجرسی(نیٹ نیوز)امریکی ریاست نیوجرسی کے ساحلی علاقے کیپ مے کے قریب آسمان پر ایک شاندار موسمی منظر نے لوگوں کو حیران کردیا، جہاں ایک بڑی شیلف کلاؤڈ سمندر کی دیوہیکل لہر کی طرح آگے بڑھتی دکھائی دی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں افق پر سیاہ بادلوں کی ایک لمبی پٹی نظر آتی ہے جو آہستہ آہستہ ساحلی علاقے کی جانب بڑھتی ہے ۔ بادلوں کی غیر معمولی شکل کے باعث یہ منظر دیکھنے والوں کو آسمان پر موجود ایک بہت بڑی لہر جیسا محسوس ہوا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی، جس کے بعد موسمی منظر نے تیزی سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔ماہرین کے مطابق یہ کوئی ٹورنیڈو نہیں بلکہ شیلف کلاؤڈ ہے ۔ یہ کم بلندی پر بننے والے افقی یا پچر نما بادل ہوتے ہیں جو عام طور پر گرج چمک والے طوفان یا تیز آندھی کے اگلے حصے میں تشکیل پاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...