بچے کو ساحل پر لاکھوں سال پرانا شارک کا دانت مل گیا

 بچے کو ساحل پر لاکھوں سال پرانا شارک کا دانت مل گیا

نیوجرسی (نیٹ نیوز)کروڑوں سال قبل سمندروں میں اتنی بڑی شارک مچھلیاں گھومتی تھیں جو کلر وہیل کو محض 5نوالوں میں نگل سکتی تھیں۔ایسی ہی ایک شارک کا لاکھوں سال پرانا دانت ایک بچے نے اپنے والد کے ساتھ امریکی ریاست نیوجرسی کے ساحل میں سیپیاں تلاش کرتے ہوئے دریافت کیا۔

مائیک براؤن اور ان کے بیٹے بو ورز نے اس لاکھوں سال پرانے فوسل کو سی آئیل سٹی کے ساحل پر دریافت کیا۔ہر دور کی سب سے بڑی شکاری میگا لوڈون شارک مچھلی 16 میٹر لمبی ہوتی تھی یعنی کسی بس سے بھی بڑی اور موجود عہد کی گریٹ وائٹ شارک سے 2 یا 3 گنا بڑی۔ اس قدیم دانت کا حجم لگ بھگ بچے کی ہتھیلی کے برابر ہے ۔یہ خاندان اس علاقے میں چھٹیاں منانے کے لیے آیا ہوا تھا اور بچہ ساحل پر سیپیاں اکٹھی کر رہا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...