وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید میجر احسان کے گھر جاکر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید میجر احسان  کے گھر جاکر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی

میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر احسان کی رہائش گاہ میانوالی جا کر شہید میجر احسان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

محسن نقوی نے شہید میجر احسان کے والد کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا اور شہید کے بچوں کو دلاسہ دیا اور شفقت کا اظہار کیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر احسان کا عزم اور جذبہ ہی قوم کی اصل قوت ہے ، شہید میجر احسان سمیت ہمارے شہدا کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...