نائب تحصیلداروں ، پٹواریوں ،رجسٹری محررز کے وسیع تبادلے
شکایات پر41 اضلاع سمیت پنجاب بھر کی 151 تحصیلوں میں پٹواری تبدیل 40تحصیلداروں،10 قانون گو کے تبادلوں، تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری
لاہور (عمران اکبر )محکمہ مال میں تبادلوں کی ہوا چل پڑی۔پنجاب کے 41 اضلاع میں وسیع پیمانے پر نائب تحصیلداروں ، پٹواریوں اور رجسٹری محررز کے تبادلے کر دئیے گئے ۔ صوبہ بھر کی 151 تحصیلوں میں ایک ہزار سے زائد پٹواریوں کے کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ پٹواریوں کیخلاف سینکڑوں شکایات پر تبادلے کئے گئے ۔ لاہور میں 80سے زائد پٹواریوں کے تبادلے کئے گئے ۔ ایک سال سے زائد تعینات پٹواری بھی تبدیل کردیئے گئے ۔ڈپٹی کمشنرز نے ایک ہی روز پٹواریوں کو تبدیل کر کے رپورٹ بھجوا دی ۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کے مطابق پنجاب میں ہزار سے زائد پٹواریوں کے ایک ہی روز تبادلے کئے گئے ہیں ۔تقرروتبادلے ریونیو اصلاحات کا حصہ ہیں جس سے ریونیو نظام مزید مضبوط ہو گا۔پٹواریوں، گرداوروں اور نائب تحصیلداروں کے بعد بورڈ آف ریونیو نے 40 تحصیلداروں کے بھی تقرر و تبادلے کر دیئے ۔نوٹیفکیشن جاری ، ،متعدد تحصیلدار مختلف تحصیلوں میں تعینات جبکہ تعیناتی کے منتظر افسروں کو بھی تعینات کردیاگیا۔کمشنر لاہور ڈویژن نے 12 نائب تحصیلداروں کی فوری تعیناتیوں اور اضافی چارجز کے احکامات جاری کر دئیے ۔ مختلف ریونیو افسروں کو ایک سے دوسری تحصیل تعینات جبکہ متعدد کو مختلف علاقوں کے اضافی چارجز سونپ دئیے گئے ، پٹواریوں اور گرداوروں کے بعد قانونگوؤں کے بھی تبادلے ، اے ڈی سی آر نے 10 قانونگوؤں کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ، قانونگوؤں کو بھی مختلف تحصیلوں اور ریونیو سرکلز میں تعینات کر دیا گیا، تبادلوں و تعیناتیوں کا اطلاق فوری ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments