سرکاری بجلی کنکشنز پر اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ستمبر تک مکمل

 سرکاری بجلی کنکشنز پر اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ستمبر تک مکمل

سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کے روایتی میٹرز تبدیل کرنے کا عمل ملک بھر میں شروع کردیا گیا سیکرٹری پاور کی سرکاری میٹرز کی 100فیصد تبدیلی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(نامہ نگار) سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخر عالم عرفان کی زیرِصدارت اجلاس میں تمام صوبائی و وفاقی حکومتوں کی زیرِملکیت بجلی کنکشنز پر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) میٹرز کی تنصیب کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سرکاری عمارتوں اور دیگر سرکاری تنصیبات پر موجود روایتی بجلی میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا ۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد بجلی کی بلنگ میں شفافیت یقینی بنانا اور سرکاری اداروں کے ذمے واجب الادا بجلی کے بلوں سے متعلق طویل عرصے سے موجود مفاہمتی اور تصفیاتی مسائل حل کرنا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستمبر 2026 کے اختتام تک ایک ماہ کی مدت میں سرکاری بجلی کنکشنز میں سے 90 فیصد کو اے ایم آئی میٹرز پر منتقل کر دیا جائے گا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت کے اندر سرکاری بجلی میٹرز کی 100 فیصد اے ایم آئی میٹرز سے تبدیلی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...