صدرکو فوسپاہ،ٹیکس محتسب،ایف پی ایس سی کی سالانہ رپورٹس پیش
شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا ئے سرکاری ملازمتوں میں شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار یقینی بنایا جا ئے ،صدر زرداری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت سے فوسپاہ کی محتسب فوزیہ وقار،وفاقی ٹیکس محتسب ظفر الحق حجازی اور چیئرمین وفاقی پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے اداروں کی سالانہ رپورٹس پیش کیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کام کی جگہ ہراسانی کی شکایات کے فوری اور موثر ازالے کو یقینی بنانے کے لیے داخلی طریقہ کار اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا ئے ۔صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار فوسپاہ کی محتسب فوزیہ وقار سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے انہیں ادارے کی سالانہ رپورٹ 2025 پیش کی۔ دریں اثنا صدر سے وفاقی ٹیکس محتسب ظفر الحق حجازی نے ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے سالانہ رپورٹ 2025ء پیش کی۔ صدر نے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلوں اور سفارشات پر عملدرآمد کی نگرانی کے لئے مؤثر طریقۂ کار مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور کہا شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا ئے ۔ علاوہ ازیں صدر زرداری سے چیئرمین وفاقی پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی نے ملاقات کی،انہوں نے صدر مملکت کو ایف پی ایس سی کی سالانہ رپورٹ 2024 پیش کی ۔صدر نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار یقینی بنانے پر زور دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments