ایمان مزاری، ہادی چٹھہ سزا معطلی، پیش رفت کی تفصیلات طلب
ہائیکورٹ پیشرفت نہیں کرتی تو ہمارا کیا اختیار، سپریم کورٹ صرف انتظار کرے ؟ جسٹس نعیم صورتحال پر ہمارے ہاتھ پاؤں کھولیں تو آگے چلیں:ریمارکس، سماعت جمعرات تک ملتوی
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستو ں پر وکیل سے اب تک پیش رفت کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل فیصل صدیقی نے جسٹس نعیم اختر افغان کے استفسار پر بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمے میں کوئی پیش رفت نہیں کی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہائیکورٹ پیش رفت نہیں کرتی تو ہمارا کیا اختیار ہے ، بتائیے ؟ کیا سپریم کورٹ صرف انتظار کرتی رہے ؟ اگر آپ کی تیاری نہیں تو کل تک مہلت لے لیں۔ صورتحال پر ہمارے ہاتھ پاؤں کھولیں تو آگے چلیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ میں اب کیس چھٹیوں کے بعد مقرر ہوگا۔ عدالت نے مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments