چار سالہ بچے کا دل دائیں جانب موجود ہونے کا انکشاف

چار سالہ بچے کا دل دائیں  جانب موجود ہونے کا انکشاف

سکندرآباد (نامہ نگار)شجاع آباد کے 4 سالہ بچے ابراہیم کا دل جسم میں معمول کی جگہ بائیں جانب کے بجائے دائیں جانب موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

 ماہرین نے طبی معائنے کے بعد بچے کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے ،ابراہیم کو معمولی طبیعت خراب ہونے پر چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان لایا گیا، جہاں ایکو کارڈیوگرام (ای سی ایچ او)ٹیسٹ کے دوران اس کی جسمانی ساخت کے حوالے سے نایاب صورتحال سامنے آئی۔ طبی رپورٹ کے مطابق بچے میں ڈیکسٹروکارڈیا نامی نایاب پیدائشی کیفیت پائی گئی، جس میں دل معمول کے برعکس دائیں جانب ہوتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق بچے کے دل کی پمپنگ صلاحیت 65 فیصد ہے ، جو بہترین قرار دی گئی ہے ۔ دل کے تمام خانے اور ان کی دیواریں مکمل اور محفوظ ہیں جبکہ دل میں کسی قسم کا سوراخ یا دوسری غیر معمولی خرابی موجود نہیں۔ماہرین امراض قلب کے مطابق دل کا دائیں جانب ہونا انتہائی نایاب کیفیت ہے جو دنیا بھر میں تقریباً ہر 10 ہزار بچوں میں سے ایک میں پائی جاتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...