وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت طلب کر لیا گیا، جس میں امن وامان اور سیاسی صورتحال زیر بحث آئے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ممکنہ قانون سازی کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون کابینہ ارکان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں حکومتی اپیل سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے امریکی سفیر کے بیان کی مذمت بھی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...