موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو

دمشق: (دنیا نیوز) اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومان گوفمان نے شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، جس میں شام میں ترکیہ کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ رابطہ شام میں اسرائیلی فضائی حملوں سے قبل 14 اگست کو ہوا، دوران گفتگو ترکیہ کی جانب سے شام میں فوجی تعیناتی، اسلحے اور ڈرونز کی فراہمی سمیت دیگر فوجی منصوبوں کا معاملہ زیر بحث آیا۔

اسرائیل نے شامی حکومت کو ترکیہ کی فوجی موجودگی میں اضافے پر تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا، بعد ازاں 18 اگست کو اسرائیل نے شمالی شام کے ابو الظہور ایئربیس پر فضائی حملے کیے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل شام میں ترکیہ کی ایسی فوجی موجودگی برداشت نہیں کرے گا جو اس کیلئے خطرہ بنے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...