اسحاق ڈار کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت اور کاوشوں کو بھی سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments