روس میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، درآمدات شروع
موسکو: (دنیا نیوز) روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کی قلت کے باعث درآمدات شروع کر دی گئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں کے باعث پیداوار متاثر ہونے سے ملک میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، متعدد ریفائنریوں کی بندش کے نتیجے میں پٹرول اور دیگر ایندھن کی دستیابی متاثر ہوئی ہے۔
روسی شہروں میں پٹرول پمپس پر ایندھن کی فروخت کی حد مقرر کردی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو ایندھن کے حصول کیلئے طویل قطاروں کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق ریفائنریوں کی بندش سے پیدا ہونے والی کمی کو درآمدات کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments