عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اعلیٰ عہدیداروں پر امریکا کی جانب سے عائد نئی پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے مطابق سیکرٹری جنرل نے آئی سی سی کی صدر ٹوموکو اکانے اور عدالت کے سینئر ٹرائل وکیل عبداللہ سیے پر امریکی کی جانب سے عائد پابندیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی فوجداری عدالت کو بین الاقوامی فوجداری انصاف کا اہم ستون سمجھتا ہے اور اس کے کام کا مکمل احترام کرتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 18 اگست کو آئی سی سی کی صدر اور سینئر ٹرائل وکیل عبداللہ سیے پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ آئی سی سی نے ایسے ممالک کے حکام کے خلاف کارروائی کی کوشش کی جنہوں نے عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کیا۔
آئی سی سی نے امریکی اقدام کو عدالت کی آزادی اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی، جاپان سمیت متعدد ممالک نے بھی امریکی پابندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments