اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے پہلی بار غزہ میں ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق کر دی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں ہند رجب اور ان کے خاندان کے 6 افراد کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ 5 سالہ ہند رجب جنوری 2024ء میں غزہ میں ہونے والے فائرنگ کے ایک وقعے میں جاں بحق ہوئی تھیں، ہند رجب کے خاندان کے متعدد افراد حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔
ہند رجب کی مدد کیلئے جانے والی ایمبولینس بھی حملے کی زد میں آئی تھی، ایمبولینس پر حملے میں 2 فلسطینی طبی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments