پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سٹیبلائزیشن فسیلیٹی مانگ لی

اسلام آباد: ( دنیا نیوز) پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سٹیبلائزیشن فسیلیٹی مانگ لی۔

 وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سٹیبلائزیشن فسیلیٹی کی درخواست کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سےغیر رسمی گفتگو میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کی درخواست امریکی محکمہ خزانہ کے پاس موجود ہے اور اس پر ستمبر تک فیصلہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ قرضوں کی مدت بڑھانے کے لیے بھی مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، حکومت کی خواہش ہے کہ دوطرفہ قرضوں کی مدت 10 سال تک بڑھائی جائے۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں مختلف آپشنز زیر غور ہیں جبکہ امریکی ایگزم بینک، سی ڈی ایف اور دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...