کشمیر پر غیر ذمہ دا ر بیان ناقابلِ قبول
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت پر غیر ذمے درانہ بیانات قابلِ قبول نہیں، یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔
مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی سفیر کے بیان پر ردِعمل میں شیری رحمن نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے ، بھارت مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت بدلنے کی جتنی کوشش کرے ، حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments