سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی نگرانی شروع
عہدہ چھوڑنے والا افسر تمام سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا کنٹرول چھوڑنے کا پابند
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی کڑی نگرانی شروع کردی جبکہ نئے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، سرکاری افسران کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی نئے رولز کے دائرے میں آگئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت مخالف سرگرمیوں یا بیانیہ کی تشہیر میں ملوث سرکاری ملازمین ریڈار پر آگئے ہیں ، گمنام یا فرضی اکاؤنٹ سے حکومت یا اداروں کو بدنام کرنے پر بھی کارروائی ہو گی، کوئی افسر ذاتی سوشل میڈیا پر سرکاری کام کو تشہیر کیلئے بھی استعمال نہیں کر سکتا، سرکاری اکاؤنٹس کو بھی ذاتی تشہیر،برانڈنگ اور نمائش کیلئے استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔
کسی بھی افسر سے سرکاری یا نجی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی جا سکتی ہے ، سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی پیشگی تحریری اجازت سے بنائے اور چلائے جائیں گے ، سرکاری اکاؤنٹس پر صرف تصدیق شدہ سرکاری معلومات اور سرگرمیاں ہی نشر ہوں گی، عہدہ چھوڑنے والا افسر تمام سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا کنٹرول چھوڑنے کا پابند ہوگا، عہدہ چھوڑنے والا افسر لاگ اِن، آرکائیو ڈیٹا اور انتظامی رسائی جانشین کو دے کر جائے گا، حکومتی پالیسی یا مؤقف کیخلاف رائے یا معلومات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد ہو گی، قواعد کے دائرے میں ٹی وی، ریڈیو،پوڈ کاسٹ،بلاگ،ویڈیوز،ویب سائٹ اور سوشل میڈیا شامل ہیں، رولز کی خلاف ورزی پر سرکاری افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments