احتجاج کیس، ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل لاک اپ میں توسیع کی درخواست مسترد
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) انسداد دِہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج واجد علی نے احتجاج کیس میں گرفتار 95افراد کی شناخت پریڈ کیلئے پولیس کی جوڈیشل لاک اپ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔
تفتیشی افسر نے بتایاکہ 95میں سے 30ملزمان کی شناخت پریڈ ہو چکی اور باقی ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے مزید جوڈیشل ریمانڈ درکار ہے ۔ عدالت نے تحریری حکمنامہ میں کہاکہ عدالت میں ملزمان اور نہ ہی ملزمان سے متعلق ریکارڈ پیش کیا گیا، عدالت نے ساڑھے 3 بجے تک انتظار کیا لیکن حکم کے باوجود پولیس نے ملزمان کو پیش نہیں کیا، شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کیلئے ریکارڈ عدالت میں ہونا ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments