پاکستان ،بھارت نے ایک دوسرے کے ہائی کمیشنز سے تجاوزات ہٹا دیں پاکستانی سفارتی مشن کی سکیورٹی واپس

پاکستان ،بھارت نے ایک دوسرے  کے ہائی کمیشنز سے تجاوزات ہٹا دیں پاکستانی سفارتی مشن کی سکیورٹی واپس

اسلام آباد، نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے ہائی کمیشنز کے باہر موجود عارضی ڈھانچے اور تجاوزات ہٹا دی گئیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ویزا سیکشن کے باہر ٹریفک بولارڈز، ریلنگ، ٹین شیڈ اور وزیٹرز کے لیے قائم عارضی ڈھانچے مسمار کیے گئے ۔ حکام کے مطابق یہ ڈھانچے ہائی کمیشن کے مختص پلاٹ کی حدود سے باہر قائم تھے ۔ بھارتی خبر رساں اداروں نے دعویٰ کیا کہ کارروائی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر تجاوزات ہٹائے جانے کے بعد کی گئی۔ دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہے ۔ حکام نے بتایا کہ سفارتخانوں کو پہلے ہی پلاٹ لائن سے باہر قائم سکیورٹی کیبن، گارڈ رومز اور دیگر عارضی ڈھانچے ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران بھارتی ہائی کمیشن کے علاوہ مصری سفارتخانے اور اقوام متحدہ کے فوڈ آفس کے باہر سے بھی تجاوزات ہٹائی گئیں۔ پاکستان اور بھارت کی وزارت خارجہ نے تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔دوسری جانب بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی واپس لے لی۔ فی الحال اس کارروائی کے حوالے سے دونوں ممالک کے سفارتی ذرائع سے کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...