بچوں کاآن لائن تحفظ ،پی ٹی اے ،گوگل میں مفاہمتی یادداشت
انگریزی اور مقامی زبانوں میں آگاہی مواد کی تیاری، سکولوں میں تربیتی پروگرامز گوگل کا ’ڈیجیٹل پاسبان‘ قومی اقدام کا آغاز، 5لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور گوگل کے مابین بچوں کے آن لائن تحفظ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد پاکستان میں بچوں، والدین، اساتذہ اور نگہداشت پر مامور افراد میں آن لائن تحفظ، آگاہی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا ہے ۔مفاہمتی یادداشت کے تحت پی ٹی اے اور گوگل کی جانب سے چائلڈ سیفٹی پروگرام کے لیے باہمی تعاون کیا جائے گا جس میں آگاہی، تعلیم اور استعداد کار میں اضافے کو اہمیت دی جائے گی۔ اس پروگرام کے ذریعے والدین اور اساتذہ کو عملی رہنمائی، ٹولز اور وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ بچوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ انداز میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
اس ضمن میں اہم اقدامات کے تحت انگریزی اور مقامی زبانوں میں آگاہی مواد کی تیاری، تعلیمی اداروں میں تربیتی پروگرامز کا انعقاد اور ملک گیر آگاہی مہم کے لیے معاونت شامل ہے ۔ گوگل نے پاکستانی والدین کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی کیلئے ‘ڈیجیٹل پاسبان’ کے نام سے قومی اقدام کا آغاز کر دیا، 2 لاکھ گھرانوں کو آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل آگاہی دی جائے گی۔ اسلام آباد میں ‘‘سیف رہو ود گوگل’’ تقریب منعقد کی گئی۔ Google.org نے ڈیجیٹل سٹیزن شپ اور اے آئی سیفٹی پروگرامز کیلئے 5 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments