ملک میں آگ ہواورصوبے بنیں ایسانہیں ہوسکتا:فضل الرحمن

ملک میں آگ ہواورصوبے بنیں ایسانہیں ہوسکتا:فضل الرحمن

پاکستان ایک محصورریاست، پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن بنانے پر اتفاق:پریس کانفرنس پارلیمان کو اکھاڑا جارہا :اچکزئی ،اگلا مرحلہ ملک کی سڑکوں پر اپوزیشن اتحاد :سلمان اکرام

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان متحدہ اپوزیشن بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے جس کا مقصد پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے مؤثر اقدامات کرنا ہے ۔ ملک میں امن و امان کا مسئلہ ہے اور دو صوبے حالت جنگ میں ہیں جبکہ حکومتی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا ہے ۔پاکستان ایک محصور ریاست بن گیا ہے ،پاکستان کے لوگوں کو سرکار کی طرف سے غلط بیانیہ دیا جارہا ہے ،صوبوں کیلئے کوئی تیاری نہیں، آگ لگی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں آؤ گھر تقسیم کریں ،ایسا نہیں ہوسکتا کہ آگ ہو اور صوبے بنیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ،ملاقات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر، جنید اکبر ، سلمان اکرم راجہ و دیگر رہنما شریک تھے ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس وقت بھی ہماری یہی گفتگو تھی آج بھی وہی ہے مگر حالات میں تبدیلی نہیں آرہی ،ہماری مغربی سرحد بند ہے۔

چین ناراض ہے ہم نے انکے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے ، راولاکوٹ میں اس وقت جو حالات ہیں وہ آپکے سامنے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے اپوزیشن کی طرف سے اپنا موقف قوم تک پہنچائیں گے ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو بچانا عوام کا کام ہے ، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہے اورپارلیمان کو اکھاڑا جارہا ہے ، ہم افواج اور اداروں سے محبت کرتے ہیں، پاکستان سے بڑھ کوئی نہیں، ہمیں مجبور نہ کر یں ، وسائل پر قبضہ کیا گیا تو میں خود بین الاقوامی عدالتوں میں جاؤں گا ،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اہم ترین قدم اٹھایا ہے ، ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ اپوزیشن ملکر چلے ، جبر سے صوبے نہیں بنائے جائیں گے ، سب کو لیکر فیصلے کرو ، پارلیمان کے اندر اکٹھے ہورہے ہیں اگلا مرحلہ ملک کی سڑکوں پر اپوزیشن اتحاد ہوگا۔سینیٹ میں قائدحزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم سینیٹ و اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کا اعلان کررہے ہیں ۔آج سپریم کورٹ کی کتنی توہین ہوئی ہے سب کے سامنے ہے ،لاقانونیت کو کہیں تو روکنا ہوگا ۔جب تسلیم کرتے ہیں کہ آپکا نظام فلاپ ہوچکا تو پھر جان چھوڑ دو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...