مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے ایس آئی شہید
حملہ آوروں نے تخت بھائی میں لیبر کالونی کے قریب دوست محمد کو نشانہ بنایا
پشاور (اے پی پی)پختونخوا کے ضلع مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کے اے ایس آئی شہید ہو گئے ۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق تخت بھائی سری بہلول لیبر کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس سٹیشن شیرگڑھ کی چوکی خٹانو کے ایڈیشنل انچارج اے ایس آئی دوست محمد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ دم توڑ گئے ، شہید پولیس افسر سکنہ حائستہ گل کلے کے رہائشی تھے ۔واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او مردان مسعود احمد اور دیگر پولیس افسر موقع پر پہنچ گئے ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments