پی ٹی آئی سینیٹرز کا ٹف ٹائم ،ایوان کا سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا

 پی ٹی آئی سینیٹرز کا ٹف ٹائم ،ایوان کا سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا

حکومتی ارکان چاہیں تو حاضری یقینی بنا کر معمول کی کارروائی مکمل کروا سکتے

 اسلام آباد (سید قیصر شاہ) پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو ٹف ٹائم دیے جانے کے باعث ایوان کے اندر اور باہر سیاسی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے تاہم ایوان میں بار بار کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس ملتوی کیے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ حکومتی ارکان اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنا کر پی ٹی آئی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کو ناکام بنانے کے ساتھ ایجنڈا اور معمول کی کارروائی بھی مکمل کرا سکتے ہیں۔جمعہ کے روز ایوان میں وزرا اور حکومتی ارکان کی حاضری معمول سے کم ہونے پر پی ٹی آئی کی جانب سے وقفۂ سوالات سے قبل نکتۂ اعتراض پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہیں وقفۂ سوالات نمٹانے کے بعد نکتۂ اعتراض دینے کا کہا گیا تو پی ٹی آئی رکن نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل نہ کیے جانے کو عدالتِ عظمیٰ کی توہین قرار دیا۔اس دوران ایوان میں موجود پی ٹی آئی کے دیگر ارکان نے بھی حکومت پر تنقید شروع کر دی۔ اپوزیشن کا حکومت کے خلاف احتجاج اور تنقید بنیادی حق ہے جسے مثبت انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔اس ضمن میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو ایوان کی کارروائی باقاعدگی سے چلانے کے لیے باہمی مشاورت سے ضابطۂ اخلاق مرتب کرنا چاہیے تاکہ اپوزیشن اپنا احتجاج بھی کرے اور حکومتی ارکان جواب بھی دیں لیکن اجلاس کی کارروائی اور ایجنڈا متاثر نہ ہو۔ دونوں جانب کے پارلیمانی لیڈرز اپنے ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کے لیے انہیں پابند کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...