پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 15سال بعد بھرتیوں کا فیصلہ
لاہور میں گریڈ 16،17کی 33سیٹیں،بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونگی
لاہور(خبر نگار )پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 15 سال بعد بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تعلیمی بورڈز میں مختلف خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا، لاہور اور فیصل آباد سمیت تعلیمی بورڈز میں مختلف پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔تعلیمی بورڈز میں کمپیوٹر پروگرامر، اسسٹنٹ، سینئر کمپیوٹر آپریٹر سمیت مختلف اسامیاں شامل ہیں، بورڈز میں ڈپٹی سیکرٹری، اسسٹنٹ سیکرٹری اور اسٹیٹ آفیسر کی اسامیوں پر بھی بھرتیاں ہوں گی۔لاہور میں گریڈ 16 اور 17کی 33 پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈز میں گزشتہ 15 سال سے نئی بھرتیوں کا عمل نہ ہونے کے باعث متعدد اہم عہدے خالی تھے ، جس کے نتیجے میں موجودہ سٹاف پر کام کا بوجھ بڑھتا رہا۔ نئی بھرتیوں سے بورڈز کے انتظامی اور دفتری امور کو بھی بہتر انداز میں چلانے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments