ہفتہ وار مہنگائی میں مزید 0.49 فیصد اضافہ ، پیاز سمیت 23 اشیا مہنگی

 ہفتہ وار مہنگائی میں مزید 0.49 فیصد اضافہ ، پیاز سمیت 23 اشیا مہنگی

پیاز 14.17، پٹرول 3.77، مرغی 3.35، لہسن 2 فیصد مہنگے ، تیار چائے ، دودھ، دال چنا اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ انڈے 5.78، ڈیزل 5.15، ٹماٹر 4.99، آلو 1.17، ایل پی جی 1.04، کیلے ، دال مونگ اور چینی سستی ہوئی ، ادارہ شماریات

سلام آباد (دنیا نیوز، اے پی پی ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے ، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں مزید 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارۂ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح بڑھ کر 9.66 فیصد ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیا سستی جبکہ 18 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارۂ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر پیاز کی قیمت میں سب سے زیادہ 14.17 فیصد، پٹرول 3.77 فیصد، مرغی 3.35 فیصد، لہسن 2 فیصد، دال چنا 0.93 فیصد، تیار چائے 0.70 فیصد، لپٹن چائے 0.34 فیصد، تازہ دودھ 0.17 فیصد، پکی ہوئی دال 0.15 فیصد، واشنگ صابن 0.12 فیصد اور سگریٹ کی قیمت میں 0.06 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 5.78 فیصد، ڈیزل 5.15 فیصد، ٹماٹر 4.99 فیصد، آلو 1.17 فیصد، ایل پی جی 1.04 فیصد، کیلے 0.91 فیصد، دال مونگ 0.56 فیصد اور چینی 0.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ دال مسور اور دال ماش کی قیمتوں میں 0.14 فیصد کمی ہوئی۔سالانہ بنیاد پر پیاز کی قیمت میں سب سے زیادہ 132.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر 93.21 فیصد، گندم کا آٹا 62.25 فیصد، ایل پی جی 51.69 فیصد، ڈیزل 33.08 فیصد، پٹرول 27.65 فیصد اور پہلی سہ ماہی کے بجلی کے نرخ 22.72 فیصد مہنگے ہوئے ۔دوسری جانب آلو کی قیمت میں 30.01 فیصد، چینی 19.10 فیصد، مرغی 17.68 فیصد، انڈے 17.41 فیصد، پسا ہوا نمک 13.96 فیصد، دال چنا 13.02 فیصد، دال مسور 12.29 فیصد اور گڑ کی قیمت میں 6.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...