آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، طلبہ کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، طلبہ کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ

یادگارِ شہداپر پھولوں کی چادر چڑھائی ، شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش طلبہ کی آ ئی جی ایف سی پختونخوا نارتھ سے ملاقات ،دورہ کرانے پر اظہار تشکر

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر ) آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں شامل خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ نے قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا، انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا ئے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔طلبہ کو قلعہ بالاحصار کی تاریخی اہمیت اور ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ کی خدمات پر بریفنگ دی گئی، طلبہ نے قلعہ بالاحصار کے تاریخی میوزیم کا دورہ کیا اور تاریخی و ثقافتی ورثے سے آگاہی حاصل کی۔طلبہ کو قیامِ امن اور ترقی کے لیے فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا، طلبہ نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ سے ملاقات بھی کی۔

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نے طلبہ کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات دئیے اور انہیں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ طلبا و طالبات نے دورے کو مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا بریفنگ سے ہمیں ایف سی کے کردار اور سکیورٹی چیلنجز کو سمجھنے میں مدد ملی اور ملکی دفاع کے حوالے سے ایک نیا نقطئہ نظر ملا، قلعہ بالاحصار کے دورے سے ہمیں اپنے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا اور معلوم ہوا کہ ایف سی کے جوان امن و امان کے قیام کے لیے کس طرح خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...