عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف د ہر ا معیار ختم کرے :دفتر خارجہ

عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف  د ہر ا معیار ختم کرے :دفتر خارجہ

اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان نے دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور ان سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کے متاثرین اور بچ جانے والوں کی بلاامتیاز مدد کی جائے اور اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے مؤثر، غیر جانبدا ر اور د ہرے معیار سے پاک بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جائے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان دنیا بھر کی اقوام کے ساتھ 21 اگست کو دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور ان سے اظہارِ عقیدت کے عالمی دن کے طور پر منا رہا ہے ۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد انسانی جانوں اور 150 ارب ڈالر سے زائد کے معاشی نقصانات کی قربانی دی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی اب کثیرالجہتی خطرہ بن چکی ہے ، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور سائبر سپیس کا استعمال بھی شامل ہے پاکستان کو غلط معلومات، آبی دہشت گردی اور ماورائے سرحد قتل کی کارروائیوں کا بھی سامنا ہے ۔وزارت خارجہ کے مطابق 2025 پاکستان کے لیے گزشتہ ایک دہائی کے مہلک ترین سالوں میں شامل رہا ، سرحد پار محفوظ پناہ گاہوں سے دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور معاونت تشویش کا باعث ہے ۔پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر د ہرے معیار کا خاتمہ اور تمام متاثرین کے ساتھ یکساں سلوک ہی پرامن دنیا کی ضمانت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...