پاکستان نے عالمی سرمایہ کاری کیلئے پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف کرا دیا
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان نے عالمی سرمایہ کاری کے حصول اور مالیاتی ذرائع میں تنوع کے لیے اپنا پہلا ڈائیورسفائیڈ پیمنٹ رائٹس (ڈی پی آر) پروگرام متعارف کرا دیا ہے ، جسے جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق ڈی پی آر پروگرام عالمی سرمایہ کاروں سے غیر ملکی کرنسی میں طویل مدتی فنانسنگ حاصل کرنے کا جدید ذریعہ ہے ، جس سے پاکستان کو عالمی سرمایہ مارکیٹوں تک رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی۔اسی سلسلے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور بینک الفلاح کے درمیان پروجیکٹ معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 100 ملین امریکی ڈالر تک کی فنانسنگ دستیاب ہوگی۔خرم شہزاد نے کہا کہ پروگرام سے مالیاتی ذرائع میں تنوع، عالمی سرمایہ کاروں تک رسائی اور پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments