ڈی ایچ اے فیز5میں آئی بی اے اسلام آبادکیمپس کاسنگ بنیاد

ڈی ایچ اے فیز5میں آئی بی اے اسلام آبادکیمپس کاسنگ بنیاد

جدید تعلیمی بلاک، ریسرچ بلاک، لائبریری اور جدید آڈیٹوریم تعمیر کیے جائینگے کیمپس تعلیمی شعبے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا:ای ڈی ڈاکٹرایس اکبرزیدی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ڈی ایچ اے اسلام آباد راولپنڈی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے )کراچی کے درمیان تعلیمی شعبے میں اہم اشتراک کے تحت ڈی ایچ اے اسلام آباد فیز 5 میں آئی بی اے کراچی کے اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں آئی بی اے کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اسلام آباد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مہمانوں نے پودا بھی لگایا۔مجوزہ اسلام آباد کیمپس میں جدید تعلیمی بلاک، ریسرچ بلاک، لائبریری اور جدید آڈیٹوریم تعمیر کیے جائیں گے۔

جبکہ طلبہ کے لیے جدید سپورٹس اور رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی بی اے کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے کہا کہ آئی بی اے اسلام آباد کیمپس پاکستان کے تعلیمی شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ کیمپس کے قیام سے اسلام آباد، راولپنڈی، خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیمپس مستقبل کی باصلاحیت قیادت کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...