وزرا غیر حاضر، طارق فضل کی وزیراعظم سے کارروائی کی سفارش

وزرا غیر حاضر، طارق فضل کی وزیراعظم سے کارروائی کی سفارش

وقفہ سوالات کے دوران آر ایل این جی کے گھریلو کنکشنز پر کارروائی روکنے کا انکشاف

اسلام آباد (نامہ نگار)قومی اسمبلی میں وقفۂ سوالات کے آغاز پر متعلقہ وزارت کے حکام، وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی پر سپیکر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وقفۂ سوالات کے آغاز پر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر، پارلیمانی سیکرٹری اور وزیرِ پارلیمانی امور موجود نہیں تھے ۔ سپیکر نے استفسار کیا کہ وزارت کی جانب سے کون آیا ہے ۔ وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری کی موجودگی پر سپیکر نے انہیں ہدایت کی کہ وفاقی سیکرٹری کو بلا کر لائیں ۔اسی دوران وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق  فضل ایوان میں آگئے۔

سپیکر نے کہا کہ گزشتہ روز بھی وزرا موجود نہیں تھے اور آج بھی نہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ بعض وزرا کا غیرذمہ دارانہ رویہ ہے ، وزیراعظم سے ان کے خلاف کارروائی کی بات کرینگے ۔ وزارتِ پٹرولیم نے تحریری طور پر بتایا کہ موجودہ حکومت نے ستمبر 2025 میں آر ایل این جی پر نئے گھریلو کنکشنز کی فراہمی پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری دی تھی ،تاہم سپلائر کی جانب سے آر ایل این جی کی عدم فراہمی کے باعث نئے گھریلو کنکشنز پر کارروائی عارضی طور پر روک دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...