اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ، سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ
اسلام آباد(وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئندہ ہفتوں کے دوران پاکستان کی متوقع اعلیٰ سطح سفارتی سرگرمیوں اور روابط کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کی۔
وزارتِ خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آئندہ اعلیٰ سطح سفارتی روابط کے دوران پاکستان کی اہم ترجیحات اور بنیادی سفارتی اہداف پر روشنی ڈالی ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان سفارتی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کے سفارتی مقاصد کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اجلاس کے دوران مختلف سفارتی engagements کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور ان کی کامیاب تکمیل کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کے درمیان مربوط اور مؤثر کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں سیکرٹر ی خارجہ سفیر آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی،وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان آنے والے ہفتوں میں مختلف اہم اعلیٰ سطح سفارتی سرگرمیوں کے ذریعے قومی اور خارجہ پالیسی کے اہداف کو مزید آگے بڑھانے کے لیے فعال سفارتی رابطے جاری رکھے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments