پی ٹی آئی کو سیاست میں جمہوری طریقہ اپناناچاہئے :رانا تنویر

 پی ٹی آئی کو سیاست میں جمہوری طریقہ اپناناچاہئے :رانا تنویر

حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو جمہوری انداز میں حل کرناچاہتی ہے وسائل محدود، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی کوشش کر رہی

مریدکے (دنیا نیوز)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت سیاسی معاملات کو جمہوری انداز میں حل کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف ماضی میں بھی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرچکے ہیں، پی ٹی آئی کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ سیاست میں جمہوری طریقہ اپنایا جائے ۔ مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں وسائل محدود ہونے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے اور پٹرولیم قیمتیں کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔وفاقی وزیر  نے کہا بھارت نے ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانیہ اور پروپیگنڈا شروع کیا جسکا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ۔ بھارتی پروپیگنڈے کا وزارت خارجہ بھی بھرپور جواب دے چکا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...