تمباکو نوشی جلدی بال سفید کرنے کی ایک بڑی وجہ

تمباکو نوشی جلدی بال سفید کرنے کی ایک بڑی وجہ

روم (نیٹ نیوز)کم عمر میں بال سفید ہونے کی وجہ سامنے آگئی،اطالوی ڈرمیٹولوجی آن لائن جرنل میں ماضی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلے تمباکو نوشی کرنے والوں میں 30 سال کی عمر سے پہلے بالوں کے سفید ہونے کا امکان ڈیڑھ سے 2 گنا زیادہ ہوتا ہے ۔

بالوں کا کلر ، شیمپو اور بالوں کو رنگنے کیلئے استعمال ہونے والی ہر قسم کی مصنوعات بھی بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے کی وجہ بن سکتی ہے ، دراصل ان میں سے بہت سی مصنوعات میں نقصان دہ مادے ہوتے ہیں جو میلانین کو کم کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہی بالوں کے زیادہ تر رنگوں میں موجود ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے ۔ بالوں کے جلد سفید ہونے کی ایک بڑی وجہ تناؤ بھی ہو سکتا ہے جبکہ وٹامن بی 6اوربی 12کی کمی بھی اس کی وجہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...