کے فور 7ارب 80کروڑ ضمنی بجٹ، ای سی سی میں آج منظوری

کے فور 7ارب 80کروڑ ضمنی بجٹ، ای سی سی میں آج منظوری

وفاقی وزارت آبی وسائل کی سمری ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے :کابینہ ڈویژن

اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وفاقی وزارت آبی وسائل نے گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم 'کے فور' منصوبے کیلئے 7 ارب 80 کروڑ روپے تکنیکی ضمنی (سپلیمنٹری) بجٹ نے مانگ لیا جس کی وفاقی حکومت نے منظوری کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی ہے ، ای سی سی کے آج اجلاس میں مذکورہ سمری پر تکنیکی ضمنی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزارت آبی وسائل کی جانب سے کے فور منصوبے کے 7 ارب 79 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار روپے کے تکنیکی ضمنی بجٹ کی سمری ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے ۔ دستاویز کے مطابق تکنیکی ضمنی بجٹ کی منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج (24 اگست ) ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے ۔ اجلاس میں اقتصادی اور مالی امور سے متعلق دیگر معاملات بھی زیرِ غور آئیں گے ۔ کے فور منصوبہ کراچی کو اضافی پانی فراہم کرنے کیلئے شروع کیا گیا، وفاقی حکومت اس منصوبے کے مالی انتظام میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...