اسلام آباد سمیت 47اضلاع میں ووٹرز کی تعداد 10لاکھ سے زائد
لاہور میں سب سے زیادہ 74لاکھ 14ہزار 704ووٹر، بلوچستان کا کوئی شہر شامل نہیں پنجاب کے 31، سندھ کے 9 اور خیبر پختونخوا کے 6اضلاع شامل ہیں:الیکشن کمیشن
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے 47اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہے ، ملک بھر میں سب سے زیادہ لاہور میں 74 لاکھ 14 ہزار 704 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،صوبہ بلوچستان میں کوئی شہر 10 لاکھ ووٹرز تک نہیں پہنچ سکا۔الیکشن کمیشن سے دستیاب تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 287، خیبر پختونخوا میں 6 اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، ان میں ضلع پشاور میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ 22 لاکھ 51 ہزار 292 ہے ۔ دیگر اضلاع میں مردان ،سوات ،صوابی ،مانسہرہ ،چارسدہ شامل ہے ، پنجاب کے 31 اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے ۔ ان میں لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،رحیم یار خان ، ملتان ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،سرگودھا ،بہاولپور ،قصور ،شیخوپورہ ،گجرات ،اوکاڑہ ،وہاڑی ،بہاولنگر ،خانیوال ،مظفرگڑھ ،ساہیوال ،نارووال ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اٹک ،پاک پتن ،راجن پور ،لیہ ،منڈی بہاء الدین ،لودھراں ،میانوالی ،بھکر اور جہلم شامل ہے ۔ صوبہ سندھ کے 9 اضلاع میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے ، ان میں کراچی سنٹرل ،کراچی ایسٹ ،کورنگی کراچی ،خیرپور ،کراچی ساؤتھ ،سانگڑھ ،حیدرآباد ،کراچی ویسٹ ،نوشہرو فیروز شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments