پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی،لیگی عہدیداروں کی تفصیلات طلب
تادیبی کا رروا ئی کیلئے ٹکٹ ہولڈرز رپورٹ دیں ، جنرل سیکرٹری ن لیگ آزادکشمیر
اسلام آباد (اے پی پی)مسلم لیگ (ن )نے آزادکشمیر کے عام انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے جماعتی عہدیداروں کی تفصیلات مانگ لیں تاکہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکے ۔اتوار کو جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیر چودھری طارق فاروق کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام جماعتی ٹکٹ ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد ایسے جماعتی عہدیداروں کی رپورٹ مرکزکوارسال کریں جو عام انتخابات کے دوران جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب پا ئے گئے یا جماعتی مفادات کے خلاف کسی سرگرمی کا حصہ رہے ہوں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments