جدید سائبرسکیورٹی کیلئے کیسپرسکی نیکسٹ پراڈکٹ لائن اپ ڈیٹ
اسلام آباد(نامہ نگار)تازہ ترین کیسپرسکی تحقیق کے مطابق ہر تین میں سے ایک کمپنی اپنے سکیورٹی آپریشنز سنٹرز میں اینڈ پوائنٹ ڈی ٹیکشن اینڈ ریسپانس کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ جدید اور قابلِ اعتماد سائبر سکیورٹی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
اسی ضرورت کے پیشِ نظر کیسپرسکی نے کیسپرسکی نیکسٹ پراڈکٹ لائن کو اپ ڈیٹ کیا ہے ، جس کے ذریعے کاروباری اداروں کو مؤثر اور جامع سائبر سکیورٹی ٹیکنالوجیز اور ٹولز فراہم کیے جا سکیں گے ۔ کیسپرسکی ایس او سی مینجمنٹ کنسول میں ہونے والی تازہ پیش رفت سکیورٹی سے متعلق کاموں کی مینجمنٹ اور دیکھ بھال کو ایک ہی پلیٹ فارم پر آسان بناتی ہے ، جبکہ جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کے ذریعے ڈیٹا کی تیز تر تلاش اور سائبر خطرات کی بہتر نشاندہی سمیت مختلف سکیورٹی عمل کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments