یو این ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر کی ملاقات
اسلام آباد (نامہ نگار)پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر محمد یحیی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے الوداعی ملاقات کی۔۔۔
جس میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے محمد یحیی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اقوام متحدہ کا تعاون باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی، عوامی فلاح اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کی معاونت کو قابلِ قدر قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments